اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 20 Jun 2008 19:07:00

چار جعلی سعودی گرفتار

بشکریہ المدینہ
جدہ پولیس نے چار اجنبی شہریوں کو سعودی شہریت بتلانے، جعلی سعودی شناخت اور دستاویز اپنانے پر گرفتار کر لیا۔ سعودی شناختی کارڈ یمن سے خریدے گئے تھے۔ یہ چاروں یمنی شہری جدہ میں جعلی سعودی کارڈ کے ذریعے داخل ہوئے اور ایک کمپنی میں اعلیٰ سطح کا رتبہ بطور سعودی حاصل کر لیا۔ چھ ماہ سے یہ چاروں اس پرائیویٹ کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ سی آئی ڈی کو خفیہ ذرائع کے ذریعہ جب پتہ چلا تو یہ چاروں گرفتار کر لئے گئے۔ تحقیقات کے دوران انہوں نے اپنی اصل شناخت بتاتے ہوئے قبول کر لیا کہ سعودی شناختی دستاویز جعلی ہیں اور یمن سے خریدے گئے تھے۔ یہ بھی پتہ چلا کہ وہ جہاں بطور سعودی شہری کام کر رہے تھے، اس کمپنی سے تعارفی لیٹر ہیڈ حاصل کرنے کے بعد بنک سے ایک بھاری قرضہ لے کر اصلی شناخت کے ذریعے اپنے ملک فرار ہونے والے تھے۔ ان چاروں کو مزید تحقیقات کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier