اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 02:08:00

اپر اورکزئی، امریکہ کےلئے جاسوسی کے الزام میں دوافراد قتل

اپر اورکزئی، امریکہ کےلئے جاسوسی کے الزام میں دوافراد قتل مہمند ایجنسی اورارکزئی ایجنسی میں دیگرواقعات میں ایک شخص جاں بحق ،متعددمکانات کو نقصان پہنچا

 فیروز خیل (این این آئی) اپر اورکزئی کے علاقے امریکہ کےلئے جاسوسی کے الزام میں دوافراد کوقتل کردیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو شکرتنگی کے قریب سڑک سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں لکھا ہے کہ امریکہ کے لئے جاسوسی کرنے والوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔ دریں اثناءمہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ کئی گولے بجلی کی مرکزی لائن پر بھی گرے جس سے پنڈیالی کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ فورسز نے پنڈیالی اور تحصیل لکڑو میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی، پشاور باجوڑ اشاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہے۔ دوسری جانب اورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں شدت پسندوں نے متعددراکٹ فائر کئے ہیں۔ جس سے مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier