اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 02:03:00

کمانڈرنے امریکی حملوں کےخلاف رروائی کاحکم دےدیا، وزیرستان

شمالی وزیرستان ،کمانڈرحافظ گل بہادر نے اپنے جنگجوؤں کو امریکی حملوں کےخلاف جوابی کارروائیوں کاحکم دےدیا

 میرانشاہ (این این آئی)شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کے کمانڈرحافظ گل بہادر نے اپنے جنگجوؤں کوامریکی حملوں کے خلاف جوابی کارروائیا ں کرنے کاحکم دے دیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق کمانڈرحافظ گل بہادرکے ترجمان احمداللہ احمدی نے بتایاکہ اب اگرامریکی جاسوس طیاروں نے سرحد پار میزائل حملہ کیاتو فوری طورپر جوابی کارروائی کی جائے گی اوربے گناہ شہریوں کی شہادت کابدلہ لیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ بات کافیصلہ طالبان شوریٰ نے کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کمانڈر حافظ گل بہادر نے اس سلسلے میں طالبان جنگجوؤں کومکمل طورپرتیار رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier