چوتھا پانچ روزہ پنجاب لوک بولی میلہ 21سے 25نومبر 2008ءتک جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں منعقد ہوگا ۔
لاہور (این این آئی) چوتھا پانچ روزہ پنجاب لوک
بولی میلہ 21سے 25نومبر 2008ءتک جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں منعقد ہوگا ۔ یہ میلہ
ہر سال پانچ دریاﺅں کی دھرتی کی ثقافت اور خوبصورت زبان کے مختلف عوامی پہلوﺅں کو
ایک احساس تفاخر کےساتھ منانے کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔ جڑانوالہ تحریک آزادی کے ہیرو
بھگت سنگھ کی جائے پیدائش ہیں اس لیے یہ میلہ ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ میلہ
کی مختلف سرگرمیاں پانچ دن تک جاری رہے گی اس لوک بولی میلہ پنجاب بھر سے ایک ہزار
کے قریب فنکار لکھاری‘ شاعر اور دانشور اور ہزاروں شہری شرکت کرتے ہیں‘ اس میلے میں
تھیٹر‘ پتلی تماشہ‘ پنجابی مشاعرے کیلئے الگ الگ محفلیں منعقد ہو تی ہیں اور پنجاب
کے کالج ویونیورسٹی کے طلباوطالبات مختلف موضوعات پر ڈرامہ پیش کرتے ہیں اسکے
علاوہ سول سوسائٹی کی تنظیمیں میلے کے پانچ دنوں میں مختلف سماجی موضوعات پر سیمینار
منعقد کروا رہی ہیں۔پنجاب لوک بولی میلہ منعقد کروانے والوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان
میں کہا ہے کہ پنجابی زبان اور کلچر سے پیار کرنےوالے حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں
کہ وہ شادمان چوک میں آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کی یاد گار تعمیر کرنے کےساتھ ساتھ
اس چوک کو بھگت سنگھ سے معنون کیا جائے کیونکہ اس مقام پر 1931ءمیں انہیں پھانسی دی
گئی تھی اور یہ جگہ اس وقت سینٹرل جیل کا حصہ تھیں۔ اسکے علاوہ حکومت جڑانوالہ کے
گورنمنٹ کالج کو بھگت سنگھ سے منسوب کرے تاکہ بھگت سنگھ کے آبائی علاقہ کے لوگ انکی
بے مثال قربانی اور جدوجہد سے آگاہ ہو سکیں کیونکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ
یاد رکھتی ہیں۔