دالبندین میں کتوں کا راج شہر آوارا کتوں سے بھر گیا
دالبندین ،شہر آوارہ کتوں سے بھر گیا ،کتوں کے کاٹنے سے پولیس اہلکار شدید زخمی
تفتان (این این آئی)دالبندین میں کتوں کا راج شہر
آوارا کتوں سے بھر گیا کتوں کے کاٹنے سے پولیس اہلکار شدید زخمی تفصیلات کے مطابق
چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین تحصیل میونسل افسر کی اعلیٰ کار کر دگی کی بنا پر شہر
آوارہ کتوں سے بھر گیا ہے آوارہ کتے بازار میں غول کے غول پھرتے رہتے ہیں شام ہوتے
ہی آوارہ کتے شہر کے اہم شاہراہوں کا کنٹرول سنبھال کر پیدل چلنے والے لوگوں کو پریشانی
سے دو چار کر تے ہیں جس سے لوگ عشاءاور فجر کی نماز ادا کرنے کیلئے مسجد نہیں جا
سکتے ذرائع کے مطابق آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کرنے کیلئے سالانہ لاکھوں روپے
فنڈ ٹاﺅن حکام کو ملتے ہیں آوارہ کتے لوگوں کیلئے عذاب سے کم نہیں گذشتہ روز ثانی
گل نامی پولیس اہلکار صبح سویرے گھر سے ڈیوٹی کیلئے تھانے جا رہا تھا کہ آوارہ
کتوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی لوگوں
نے کتوں سے بچایا جسے شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا
سماجی و سیاسی حلقوں نے حکام بالا سے دالبندین میں فوری کتوں کو تلف کرنے کا
مطالبہ کیا ہے ۔