اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 19 Nov 2008 06:44:00

جرمانے کی درخواست 40 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی پرختم

جرمانہ عائد کئے جانے کے خلاف درخواست کو 40 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی پر نمٹادیا

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس غلام دستگیر اے شاہانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جرمانہ عائد کئے جانے کے خلاف سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج عبدالوہاب عباسی کی درخواست کو 40 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی پر نمٹادیا۔ منگل کو سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی نقول پیش کی اور فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت عظمیٰ نے جرمانے کی ایک لاکھ روپے کی رقم کو کم کرکے 40 ہزار روپے کردیا ہے اور یہ جرمانہ جمع بھی کرایا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ درخواست گزار کو صدارتی امیدوار جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے خلاف غیر ضروری آئینی درخواست دائر کرنے پر عدالت عالیہ نے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier