اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 19 Nov 2008 06:37:00

پاکستان سے افغانستان لوٹنے والے پناہ گزین مشکلات کا شکار

پاکستان سے افغانستان لوٹنے والے افغان پناہ گزین مزید مشکلات و مصائب کا شکار ہوگئے ہیں۔ سن اسی کی دہائی سے اب تک افغان قوم پر جنگ مسلط رہی اور لاکھوں افغان پناہ گزین تین دہائیوں سے خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سے افغانستان لوٹنے والے افغان پناہ گزین مزید مشکلات و مصائب کا شکار ہوگئے ہیں۔ سن اسی کی دہائی سے اب تک افغان قوم پر جنگ مسلط رہی اور لاکھوں افغان پناہ گزین تین دہائیوں سے خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ افغانستان پر روسی جارحیت، پھرخانہ جنگی اور اب دو ہزار ایک میں امریکی حملے کے بعد جاری کارروائیوں نے افغانوں کو دنیا کی پسماندہ ترین اور مفلوک الحال قوم بنادیا ہے۔ پاکستان میں چار ہزار افغان خاندان پناہ گزین کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے تھے جو بتدریج افغانستان لوٹ رہے ہیں۔تاہم ان کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی ان خاندانوں میں ایک خاندان اڑتالیس سالہ عجب خان کا بھی ہے جس کے پانچ بچے پاکستان کے پناہ گزین خیموں میں پیدا ہوئے جو انتیس سال بعد دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد مشرقی افغانستان کے علاقے چمٹالا میں پناہ گزین ہیں اور ایک بار پھر دیس میں پردیسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ عجب خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حالات پاکستان کی نسبت زیادہ خراب ہیں، اگر میرے پاس رقم ہوتی تو دوبارہ پاکستان چلا جاتا کیونکہ یہاں ہم بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہیں اور ہماری مدد کے لئے کوئی موجود نہیں۔یواین ایچ سی آر کے سربراہ اینٹونیو گٹرس نے چمٹالا میں پناہ گزین خیموں کا دورہ کیا اور بے یارومددگار خاندانوں کے لئے عالمی برادری سے درخواست کی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کابل میں ہونے والی عالمی پناہ گزین کانفرنس میں وہ امیر ممالک پر افغان کی امداد کے لئے زور دیں گے اسی لاکھ افغان ستر ممالک میں پناہ گزینی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جن کی آبادکاری انسانی حقوق کے دعویدداروں کے لئے سوالیہ نشان بن گئی ہے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier