اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 04 Jul 2008 07:51:00

امریکی یونیورسٹیوں میں اردو ہندی کلاسسز

اب امریکی طالب علم بھی برصغیر کی تاریخ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ اس کی زبان سیکھنے کےلیے بھی کوششاں ہیں۔

امریکہ (اردو ٹائمز) یہ سب جانتے ہیں کہ آج کل ہر جگہ انگریزی زبان کا دور دوراں ہے۔ ہر جگہ اس کا راج چلتاہے  اسی عالمی حیثیت کے باعث اسے سیکھنے ، سمجھنے پر زور دیا جاتا ہے۔ خاص طور پر پاکستان اور بھارت میں اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ لیکن اب حالات بدل چکے ہیں اب امریکی طالب علم بھی برصغیر کی تاریخ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ اس کی زبان سیکھنے کےلیے بھی کوششاں ہیں۔ اسی سلسلے میں امریکہ کی یونیورسٹی جان ہایکنز کے زیر پرست ادارے اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے زیر اہتمام ہندی اور اردو کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ بنیادی طور پر اس پروگرام کا آٓغاز 2002 میں ہوا پھر 2006 میں یونیورسٹی نے سمر سیشن شروع کیا جس میں طلبا کی تعداد یونیورسٹی کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی۔ یندی اردو کلاسز کی دو شفٹ ہیں۔ ریگولر پروگرام ستمبر سے اپریل تک ہوتا ہے جبکہ خصوصی سمر کلاسز کا دور جون سے اگست تک جاری رہتا ہے۔ امریکن ایک اجنبی اور نئی زبان سیکھنے کے لیے ایک دن میں 3 گھنٹے صرف کرتے ہیں ان کی کوشش سے لگتا ہے کہ ان کے لیے ان زبانیں سیکھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اور وہ جلد ہی ان پر عبور حاصل کر لیں گے۔ سائنس مضامین  میں امریکی طلبا کی ضروریات کے حوالے سے بھی مختلف کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہاں ہر سال تقریباََ 50 امریکی طلبا کو ہندی اور اردو زبان سکھائی جاتی ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications