اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 04 Jul 2008 07:32:00

10 برس کیلیے تعلیم مفت ہو تو ترقیاتی طوفان آجائے

اگر حکومت آئندہ 10 سال کےلیے ملک میں ہر قسم کی تعلیم مفت اور لازم قرار دے دے تو نہ صرف پاکستان میں ترقی کا سیلاب آجائے گا بلکہ ملک سے جاگیردارانہ نظام ، وڈیرہ اور جرگہ سسٹم کا بھی خاتمہ ہو جائے گا"

ٹوکیو (اردو ٹائمز) " کسی بھی ملک کے بنیادی مسائل کا حل تعلیم ہوتا ہے۔ پاکستان جس دور سے گزر رہا ہے اس کے تمام مسائل کا حل بھی تعلیم میں پوشیدہ ہیں اگر حکومت آئندہ 10 سال کےلیے ملک میں ہر قسم کی تعلیم مفت اور لازم قرار دے دے تو نہ صرف پاکستان میں ترقی کا سیلاب آجائے گا بلکہ ملک سے جاگیردارانہ نظام ، وڈیرہ اور جرگہ سسٹم کا بھی خاتمہ ہو جائے گا" یہ بات پاکستانی سائنسدان اور محقق ڈاکٹر حافظ فاروق احمد نے جاپان کے دورے کے دوران کہی۔  دورے کے دوران ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ دنیا کی سب سے بہترین سرمایہ کاری تعلیم پر ہے جس کا واضح ثبوت وہ خود ہیں۔ ڈاکٹر حافط فارو ق احمد بہاولپور کے نزدیک ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ، انکے والد زراعت کے پیشے سے وابستہ تھے جبکہ والدہ ایک حافظ قرآن تھیں جنہوں نے اپنے ساتھ میں سے چھ بچوں کو حافظ قرآن کی تعلیم دلائی۔ دینی تعلیم کے بعد دنیاوی تعلیم کے حصول میں بھی ان کی والدہ کی کوششوں کارفرما ہیں۔ ڈاکٹر حافظ فاروق احمد جاپان کی اعلی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں آج کل ریسرچ کانفرنس کے سلسلے میں جاپان آئے ہوئے ہیں۔

 







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications