اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 30 Jun 2008 07:04:00

جدید تعلیم کےلیےسافٹ وئیر انفرا اسٹرکچر پر انحصار

جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اوریکل اپیلی کیشنز اور سوفٹ وئیر انفرا اسٹرکچر پر انحصار کیا جا رہا ہے

کراچی (اردو ٹائمز) نوجوان طلبا کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالتے ہیں۔ ان کے لیے بہتر اور جدید تعلیم کے مواقع پیدا کرنا ہر ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اسی بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں طلبا کو سائنس و ٹیکنالوجی  کی دنیا سے اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے  پاکستان سمیت دنیا بھر کے مرکزی  تعلیمی اداروں میں طلبا کو ٹیکنالوجی کی بہترین اور جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اوریکل اپیلی کیشنز اور سوفٹ وئیر انفرا اسٹرکچر پر انحصار کیا جا رہا ہے۔ ان اوریکل اپیلی کیشنز اور سوفٹ وئیر انفرا اسٹرکچر پر انحصار کا مقصد  کالجز کی استعداد کار میں اضافہ کرنا  کے علاوہ  طلبہ ، اساتذہ اور ڈگری حاصل کرنے والے طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنی قابلیت کو جدید طریقے سے بروے کار لا کر ملک کا سرمایہ بنیں۔ حال ہی میں 25 سے زائد تعلیمی جامعات نے اوریکل اپیلی کیشن  حاصل کر کے تنصیب اور اپ ڈیٹ کیا۔


5 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier