اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 27 Jun 2008 02:32:00

نوجوان نسل کو منشیات سے آگاہی کے لیے مہم کا آغاز

نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے روکنے اور اس کے منفی اثرات سے آگاہی کےلیے محکمہ امور نوجوان آگہی مہم شروع کر رہا ہے

کراچی (اردو ٹائمز) نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے روکنے اور اس کے منفی اثرات سے آگاہی کےلیے محکمہ امور نوجوان آگہی مہم شروع کر رہا ہے یہ بات امور نوجوان کے صوبائی وزیر سید فیصل علی سبزواری نے کراچی میں ہونے والے پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں منشیات کے استعمال سے ہونے والے منفی اثرات اور کو روکنے کے لیے کئے جانے والے ملکی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے دفتر میں یوم انسداد منشیات کے موقع پر مکتلف اسکولوں اور کالجزسے آئے ہوئے حاضرین اور میڈیا  سے ملاقات کے دوران کہا کہ آج دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہےجو اس بات کا ثبوت ہے کہ منشیات کی لعنت کس طرح دنیا بھر کی نوجوان نسل کو اندھیرے غار میں دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کی منشیات کے استعمال کے خلاف شروع ہونے والی مہم کا بنیادی مقصد بھی نوجوانوں اور خاص کر طالب علموں کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ منشیات کا استعمال نہ صرف ان کی تخلیقی اور خداداد صلاحیتوں کو زنگ آلود کر دیتا ہے بلکہ ان کی قیمتی جانوں کے ضیاع میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ پاکستان سے متعلق مختلف سماجی اور تحقیقاتی اداروں کی سروے رپورٹس میں جاری ہونے والے اعداد و شمار ہمارے لئے خطرے کی گھنٹی ہے جو ہماری نئی نسل کو گمراہی کے اندھیروں میں دھکیل رہا ہے ہمیں اس خطرے کے خلاف ایک جامع پروگرام فوراََ شروع کرنا ہوگا۔

 







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications