اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 25 Jun 2008 05:35:00

لگن سچی ہو تو منزلیں خودبخود آسان ہوجاتی ہیں

دونوں بہن بھائی پیدائشی طور پر بصارت سے محروم تھے

امریکہ (اردو ٹائمز) دنیا میں ہر انسان میں کوئی نہ کوئی کمی ضرور ہوتی ہے اللہ تعالی نے کسی کو بھی مکمل نہیں بنایا۔ لیکن اگر انسان کوشش کرے تو سب کچھ حاصل کر سکتا ہے۔ عمران الطاف اور ان کی بہن حنا الطاف بھی ایسے ہی انسانوں میں شمار ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالی نے سب کچھ عطا فرما یا لیکن بصیرت جیسی نعمت  سے محروم رکھا۔ یہ دونوں بہن بھائی پیدائشی طور پر بصارت سے محروم تھے ۔ لیکن دونوں میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق و جذبہ عام بچوں سے کم نہ تھا وہ دونوں اعلی معیار کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ کہتے ہیں کہ جب کسی انسان کا ارادہ مضبوط اور نیت صاف ہو تو منزلیں آسان ہو جاتی ہیں ان کے بھی ارادے اور شوق نے انہیں امریکہ پہنچا دیا۔ ان دنوں یہ دونوں بہن بھائی امریکہ کے ایک نابینا بچوں کے اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جہاں بچوں کو بریل رسم الخط کے ابھرتے ہوئے نقطوں کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔

اپنے والدین کے پاس پاکستان میں چھٹیاں گزارنے آئے تو عمران الطاف نے کہا کہ امریکہ میں مڈل کلاس طبقے کے لوگوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا ایک مشکل عمل ہے  یہاں کے تعلیمی اداروں کی فیس اور دوسرے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ تاہم ان دونوں کے تعلیمی اخراجات امریکہ میں رہنے والے پاکستانی صاحب استطاعت  افراد برداشت کر رہے ہیں تاکہ دوسرے بچوں کی طرح وہ بھی اپنے خوابوں کی تکمیل کر سکیں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications