اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 20 Jun 2008 04:16:00

بھارت کے سابق صدر کو علی گڑھ یونیورسٹی کی طرف سے اعزازی ڈگری

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے بھارت کے سابق صدر عبدالکلام اور سافٹ ویر صنعت کی جانی مانی شخصیت عظیم پریم جی کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی سند سے نواز گیا


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے بھارت کے سابق صدر عبدالکلام اور سافٹ ویر صنعت کی جانی مانی شخصیت عظیم پریم جی کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی سند سے نوازا  تو ہال اس وقت پرجوش تالیوں سے گونج اٹھا۔  یہ تقریب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تاریخی کینیڈین ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت  یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالعزیز نے کی اور اسناد یونیورسٹی کے چانسلر جسٹس کے ایم احمد نے دیں۔ اس موقع پر چانسلر جسٹس کے ایم احمدی نے کہا کہ دونوں شخصیات ایسی عظیم ہیں جو کسی بھی اعزاز و انعام کی حق دار ہیں اور ان کی شخصیت آج کے طلبا کے لئے آئیڈیل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسائنسدان عبدالکلام نے کہا  کہ وہ سر سید احمد خان کی شخصیت سے متاثر ہین کیونکہ وہ اپنے دور کے عظیم دانش ور تھے جو ہمیشہ مستقبل کے بارے میں سوچتے تھے۔ سر سید احمد خان نے ایسی درس گاہوں کا سنگ بنیاد رکھا جو صدیوں تک علم کی روشنی سے لوگوں کو بہرہ آور کرتی رہیں گی۔ عظیم پریم جی کا کہنا ہے کہ وہ مسلم یونیورسٹی سے اعزاز پا کر بہت حد خوشی اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات مین نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو بھی مختلف اسناد سے نوازا گیا۔
علی گڑھ یونیورسٹی میں کانوکیشن کا آغاز 1922 میں ہوا تھا اور پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان نے تعلیم اسی یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier