اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 19 Jun 2008 05:55:00

کراچی انتظامیہ کی سفارشات پر طالب علم کو پانچ سال کے لئے نااہل قرار دیدیا گیا

دوران امتحان فائرنگ کرنے والے امیدوار عظیم علی ولد محمد علی کو 5 سال کے لئے ہر قسم کے امتحانی مراکز سے نااہل قرار دیا ہے

کراچی (اردو ٹائمز) کراچی انتظامیہ نے کمیٹی کی سفارش پر شیخ زاید اسلامک ریسرچ سینٹر کے مرکز پر 13 جون بروز جمعہ کو دوران امتحان فائرنگ کرنے والے امیدوار عظیم علی ولد محمد علی کو 5 سال کے لئے ہر قسم کے امتحانی مراکز سے نااہل قرار دیا ہے۔ (عظیم علی ولد محمد علی  نے امتحانی مرکز میں نقل کرنے کی کوشش کی جب نگران نے منع کیا تو طیش میں آ کر مرکز میں ہوائی فائر کر دیا)  انتظامیہ کے مطابق امتحانی ریکارڈ کے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ امیدوار کے رجسٹریشن اور ایکسٹرنل امتحانی یونٹ سے حاصل کیے گئے امتحانی ریکارڈ جس میں اس کی تصویر اور دوسری تفصیلات مہیا کی گئی تھیں، رجسٹریشن فارم سے تصویر غائب کر لی گئی ہے جبکہ پی آر سی پر لگی تصویر امتحانی فارم پر چپساں ہونے ہوالی تصویر سے بالکل مختلف ہے۔ اس کے علاوہ رجسٹریشن کارڈ جو کہ امیدوار کے امتحانی فارم کے ساتھ اٹیچ ہوتا ہے وہ بھی نقلی ہے۔ کیونکہ شعبہ امتحانات کا رجسٹریشن یونٹ رجسٹریشن کارڈ اب اسکین تصویر کے ساتھ جاری کرتا ہے۔ اعلی سطح کے اجلاس میں امتحان میں نقل کرنے ، امتحانی مرکز میں اسلحہ نہ لے جانے کے اصول کو توڑنے اور نقل سے منع کرنے پر اسلحے سے فائرنگ کےامتحانی مرکز میں ہلچل مچانے جیسے واقعات  کی شدید مذمت کی گئی اور غور و فکر کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹرار کی مشاروت سے کیمپس ایڈوائزر اس واقع کی ایف آئی آر درج کرائیں جو کہ نگران امتحان اور سینٹر سپرٹنیڈنٹ کی جانب سے ہوگی ۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier