کراچی (اردو ٹائمز) ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق
اتوار 29 جون کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ڈاؤ،
سندھ میڈیکل اور ڈاکٹر عشرت العباد خان انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز میں فرسٹ
ایئر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں
داخلے کے لیے امیدواروں کے انٹری ٹیسٹ کے ایڈ مٹ کارڈ جلدی جاری کر دیے جائیں گے۔ ڈاؤ
یونیورسٹی کی انتظامیہ نے امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ جب تک داخلے مکمل نہیں ہو جاتے اس شعبے کے تمام امیدواروں ڈاؤ
یونیورسٹی کی ویب سائٹ .باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔ یورنیورسٹی کی انتطامیہ کے
مطابق ایسے افراد جو حافظ قرآن ہیں ان امیدواروں کے حفظ قرآن ٹیسٹ 25 جون برزور
بدھ صبح 9 بجے ڈاؤ میڈیکل کالج میں ہوں گے۔ ان امیدواروں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ
پر جاری کی جائیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ طالب علم جو اس یونیورسٹی میں
داخلےکے خواہشمند ہیں باقاعدگی سے ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رہیں۔
(www.duhs.edu.pk)