اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 14 Jun 2008 04:41:00

پڑھی لکھی اور تربیت یافتہ مائیں قوم کےبہتر مستقبل کی ضمانت ہوتی ہیں

پڑھی لکھی اور تربیت یافتہ مائیں قوم کےبہتر مستقبل کی ضمانت ہوتی ہیں

کراچی  (اردو ٹائمز) "تربیت یافتہ مائیں قوم کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہوتی ہیں" یہاں پر قوم سے مراد نوجوان نسل ہے جس نے مستقبل میں اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ عورت ہر روپ میں ہر دور میں معاشرے کی فلاح اور بہتری کےلئے اپنا موثر کردار ادا کرتی رہی ہے' اور کررہی ہے"۔ یہ بات سندھ کے صوبائی وزیر ترقی نسواں توقیر فاطمہ بھٹو نے اپوار عنا لیاقت سینٹر میں زیر تربیت 16 خواتین کو وظائف کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایوار عنا لیاقت سینٹر ایک ایسا سینٹر ہے جہاں پر خواتین کوچھوٹے بچوں کی نشوونما اور پرورش کے لئے ہر قسم کی عملی تربیت دی جاتی ہے اس تربیت کے دوران ڈاکٹرز بھی اپنے لیکچر دیتی ہیں تا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بچوں کو فوری طبی امداد دینے کے لئے ماں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے دوچار نہ ہو نا پڑے۔ اس تربیت کا دورانیہ 3 ماہ ہے اور تربیت کے دوران زیر تربیت خواتین کو 3 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔ توقیر فاطمہ نے زیر تربیت خواتین کو ہدایت جاری کیں کہ وہ مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کریں، کیونکہ ان کو قوم کے مستقبل کے معماروں کو تربیت دینے جیسے اہم فریضے کو انجام دینے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کراچی کی خواتین کے لئے پہلا موقع ہے کہ ان کو اپنے علاقے میں اس طرز کی معیاری تربیت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس تربیت کو مکمل کرنے کے بعد ان کو بچوں کی پرورش کے متعلق کئی مسائل حل کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ اس موقع پر موجود ٹریننگ کو آرڈینیٹر پروین محبوب نے صوبائی وزیر ترقی نسواں کو تربیت کے مقاصد کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر خواتین کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے کو آرڈینیٹر تعینات کئے جائیں گے تا کہ خواتین کو درپیش مسائل اور مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر ترقی نسواں توقیر فاطمہ بھٹو نے زیر تربیت خواتیں میں وظائف کے چیک تقسیم کئے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier