اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 13 Jun 2008 07:29:00

سندھ کے سرکاری اداروں میں جدید تعلیم کی سہولت کا منصوبہ

سندھ کے سرکاری اداروں میں جدید تعلیم کی سہولت کا منصوبہ

کراچی (اردو ٹائمز)  سندھ میں جدید تعلیم کو صوبائی  پیمانے پر متعارف کروانے کے لئے  نئے قومی بجٹ 09۔2008 کے مطابق سندھ کی  حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں اور کالجز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو کمپیوٹر جیسی جدید تعلیم کی سہولت میسر کرنے کے لئے 50 کروڑ روپے کی رقم سے ایک منصوبہ تیار کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد سرکاری اداروں میں زیر تعلیم طلبا کو پرائیویٹ اداروں کے طلبہ کے مساوی بنانا ہے جس کے تحت سندھ حکومت نے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں مڈل سے انٹر جماعت تک کے طلبہ کوکمپیوٹر کی تعلیم کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس پروجیکٹ کو خاس طور پر اندرون سندھ کے دوردراز علاقوں کے طلبہ میں متعارف کروایا جائے گا جو ابھی تک کمپیوٹر کی تعلیم  سے نا آشنا ہیں۔ سرکاری سکولوں اور کالجز میں این جی اوز اور پرائیویٹ سیکٹرز کی مدد سے کمپیوٹر ایجوکیشن اور ٹریننگ سنٹرز قائم کیے جائیں گے اور بہترین کمپیوٹر اساتذہ کا انتظام کیا جائے گا۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier