اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 11 Jun 2008 03:16:00

رواں مالی سال کے دوران صوبائی بجٹ میں تعلیم کا بجٹ دو گنا کرنے کا حتمی فیصلہ

رواں مالی سال کے دوران صوبائی بجٹ میں تعلیم کا بجٹ دو گنا کرنے کا حتمی فیصلہ

کراچی (اردو ٹائمز) تعلیم کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو سمجھتے ہوئے سندھ حکومت نے آئندہ  مالی سال09۔2008 کےلیے تعلیم کے بجٹ کو دوگنا کرنے کا حتمی فیصلہ دے دیا ہے۔  محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال تعلیمی بجٹ 25 ارب روپے تھا جس میں 5 ارب روپوں کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیم کو خصوصی اہمیت دی جائے گی اور نہ صرف تعلیمی بجٹ کو دوگنا کیا جا رہا ہے بلکہ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے ، سندھ میں انرولمنٹ کے اضافے او رنجی شعبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مزید نئی اسکمیں بھی زیر عمل لائی جا  رہی ہیں۔

 









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier