عارف والا میں ویل کم کرسمس کی تقریبات کا آغاز‘گرجا گھرو ںکو دلہن کی طرح سجا دیا گیا
قبولہ(این این آئی) عارف والا میں ویل کم کرسمس کی
تقریبات کا آغاز ہو گیا شہرکے تمام گرجا گھرو ںکو دلہن کی طرح سجا دیا گیا کچی بستیوں
سے لوگ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے گرجا گھروں میں پہنچے- خوشی کے گیت گائے
‘دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے ملک کی سلامتی خوشحالی اور امن محبت پیار کیلئے خصوصی
دعا کی گئی اس موقع پر مین آف ایئر کیلئے آر پی چرچ نے یوسف مسیح کو منتخب کیا اور
مسیحی برادری نے مبارکباد دی بعد میں آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا