مانچسٹر: نواب ریسٹورنٹ میں رانا عبدالستا رکا افطار ڈنر
مانچسٹر: نواب ریسٹورنٹ میں رانا عبدالستا رکا افطار ڈنر
اردو ٹائمز(نیوز) مانچسٹر جہاں اس کے اپنے رسم و رواج ہیں وہاں اس کا سماجی ماحول بہت خوبصورت ہے۔یہاں پاکستانیوں کی کثیر تعداد آبادہے جو سیاسی و سماجی اور کاروباری لحاظ سے بہت کامیاب ہیںاور برطانیہ کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔حسب روایت اس سال بھی کاروباری شخصیات انیل مسرت اور رانا عبدالستار ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔21رمضان المبارک کو نواب ہوٹل مانچسٹر میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں فیملیوں نے بھرپور شرکت کی۔اس اجتماع کو دیکھ کر احساس ہوتا تھا کہ ہم اپنے ہی وطن میں بیٹھے ہیں۔تقریب میںسیف الرحمن خان قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر بھی اپنی فیملی کیساتھ موجود تھے جبکہ اس تقریب میںمانچسٹر کی پاکستانی کمیونٹی کے تقریباََسبھی نمایاں شخصیات اپنی فیملیوں کیساتھ موجود تھیں۔