مانچسٹر میں ویسٹ کالج آف بزنس منجمنٹ کے کمپس کا افتتاح
مانچسٹر میں ویسٹ کالج آف بزنس منجمنٹ کے کمپس کا افتتاح
اردو ٹائمز(نیوز) ویسٹ لندن کالج آف بزنس منیجمنٹ سائنس مانچسٹر کمپس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔اسی سلسلے میںکا لج انتظامیہ کے سربراہ رانا عبدالستار ایڈووکیٹ کی طرف سے صنم ریسٹورنٹ میں ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رف سے کالج کے بارے میں تفصیلی دستاویزی فلم حاضرین کو دکھائی گئی جس میں اس کالج کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں،جسے حاضرین نے بہت سراہا۔مسٹر جمیل اظہر پرنسپل کالج ہذا نے اس کالج میں ان کورسز کا تفصیلی ذکر کیا جو اس تعلیمی ادارے میں پڑھائے جائیں گے۔اپنی تعارفی تقریر میں مسٹر جمیل اظہر پرنسپل کالج نے یہ کہا کہ یہ تعلیمی ادارہ اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ جدید علوم اور سائنس کی تعلیم کو آسان اورسستا کیا جائے۔مسٹر عبدالرزاق ڈائریکٹر آف سٹڈی نے اس کالج میں قائم گئے مختلف شعبہ ہائے تعلیم کا تفصیل سے تعارف کراتے ہوئے معلومات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارہ محض کاروباری ادارہ نہیں ہے۔یہ مشہور کالج لندن میں اس کا کیمپس آفس قائم کیا گیا ہے ۔ہم لندن یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ ہیں۔یہ کالج ھوم آفس اور محکمہ تعلیم سے باقاعدہ منظور شدہ ہے۔مسٹر عبدالستار رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کالج جس کا آج یہاں تعارفی سیشن ہو رہا ہے۔مانچسٹر میں دیگر کالجز سے منفرد اور اور ممتاز ہو گا۔یہاں ملکی اور غیر ملکی طالب علم تعلیم حاصل کریں گے۔بیرون ملک سے طالب علم جو پڑھنے کیلئے برطانیہ آنے کے خواہش مند ہیںیہ ہمارا تعلیمی ادارہ ان کی بھرپور طریقے سے رہنمائی اور داخلہ کی سہولتیں فراہم کرے گااور سینئر طالب علموں کو داخلہ میں مکمل معاونت فراہم کی جائے۔