اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 29 Sep 2008 01:44:00

ہمیں مہنگائی،بےروزگاری،بجلی اور سکیورٹی جیسے بحرانوں سے نمٹنا ہے

ہمیں مہنگائی،بےروزگاری،بجلی اور سکیورٹی جیسے بحرانوں سے نمٹنا ہے
اردو ٹائمز(نیوز) جمہوریت کے نئے سفر پر گامزن پاکستان آج جن مشکل ترین مراحل سے گزر رہا ہے،اس کی مثال شاید ہماری 61سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔یعنی دہشت گردی اپنی انتہا تک جا پہنچی ہے۔بے روز گاری ،مہنگائی،جان و مال کے تحفظ نہ ملنے پر عوام میں خوف و حراس کا پھیلنا اور خصوصاََ بھوک و افلاس کی وجہ سے غریب عوام کی خود کشیاں اور حالات سے تنگ آکر اپنے بچوں تک کو بیچنے جیسے اقدامات اور واقعات اس سے قبل کبھی ہماری تاریخ میں رونما نہیں ہوئے۔ان تمام معاشی اور اقتصادی بدحالیوں سے بڑھ کر جو خطرات اس وقت ملکی سالمیت کو درپیش ہیں وہ کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریکِ انصاف برطانیہ کے سینئر رہنما خواجہ الیاس نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ آج وقت ایک دوسرے پر الزام تراشیوں اور تنقید برائے تنقید کا نہیں بلکہ عملی طور پر کچھ کر دکھانے کا ہے۔آج ہمارے تمام سیاست دان جب ٹاک شوز میں مغربی ممالک کی مثالیں دیتے ہیں تو شاید یہ بھول جاتے ہیں کہ مغربی ممالک کی سب سے بڑی خوبی ملکی سالمیت پر سب سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کا یک جاہونا ہے اور اپنے ملک کے خلاف کسی کو بات تک کرنے نہیں دیتے، اور ایک ہمارا نظام ہے جس نے اپنی ڈور کسی دوسرے کے ہاتھ دے میں دے رکھی ہے کہ جب بھی سامراجی طاقتوں کا دل چاہے وہ ہمارا پتلی تماشا دنیا کو دکھاتے رہیں۔خواجہ الیاس نے مزید کہا کہ اس کٹھن وقت میں ہم کسی اندرونی اور بیرونی سازشوں یا ایک دوسرے پر غیر اخلاقی ،غیر مہذب اور غیر معیاری تنقید اور محاذ آرائی کے محتمل نہیں ہو سکتے۔بلکہ ہمیں اپنے غریب عوام کے بنیادی حقوق ان کو دلانے ہیں۔مہنگائی،بےروزگاری،بجلی اور سکیورٹی جیسے بحرانوں سے نمٹنا ہے اور پاکستان کی سا لمیت جو سب سے بڑھ کر ہے کی حفاظت کیلئے ڈٹ جانا ہے ہم اقتدار میں شامل تمام ذمہ دار افراد سے التماس کرتے ہیں کہ پوری قوم کو اعتماد میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاستدان ،سول سوسائٹی،میڈیا اور وکلاءبرادری کو ساتھ لیکے چلیںاور خدا را مسائل پیدا کرنے کی بجائے حل پر توجہ دیں۔امریکی حملوں کا جو تقریباََ اب ہر روز ہو رہے ہیں سدباب کیا جائے اور افہام و تفہیم سے اس کا حل نکالا جائے اس کیلئے قوم کو اعتماد میں لینا نہایت ضروری ہے۔






 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier