اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 29 Sep 2008 01:43:00

چوہدری سلامت نکی کی افطاری‘ ڈپٹی مئیر لوٹن کی شرکت

چوہدری سلامت نکی کی افطاری‘ ڈپٹی مئیر لوٹن کی شرکت
اردو ٹائمز(نیوز) لوٹن کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری سلامت حیات نکی کی طرف سے اپنے والد مرحوم و مغفور حاجی عبدالحمید نکی کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم شریف اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس مین خصوصی طور پر پاکستان سے آئے ہوئے مہمان صاحبزادہ ابوبکر چشتی ،مولانا طیب ہزاروی اور لوٹن کے سابق ڈپٹی میر کونسلر ریاض بٹ نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز قاری عثمان غنی کی تلاوت ِقرآن پاک سے شروع ہوا۔لوٹن سینٹ ماسک کے خطیب حافظ فیض عالم نے خطاب کیا،تقریب سے ڈپٹی میر کونسلر ریاض بٹ نے بھی خطاب کیا اور مرحوم حاجی عبدالحمید نکی کی زندگی پر روشنی ڈالی، اور نیک کاموں کی تعریف کی اور انکو مثل آخرت قرار دیا۔خصوصی خطاب صاحبزادہ ابوبکر چشتی نے کیا اور قرآن و سنت کی روشنی میں رمضان المبارک کی فضیلت بیان کی۔خصوصی دعا مرحوم حاجی عبدالحمید کی روح کو ایصال ثواب کیلئے مولانا طیب ہزاروی نے کرائی۔دیگر تقریب میں شرکت نہ کرنے والوں میں برمنگم سے چوہدری محمد اشتیاق اور لوٹن سے کونسلر راجہ سلیم،شوکت حسین نکی ،مقصود حسین نکی۔مسعود اختر نکی۔لیاقت حسین نکی۔غفور رشید ۔رﺅف رشید،ظہور رشید نکی ،عبدالکریم مغل،حاجی رحیم داد اور حافظ یامین علی نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر افطاری اور کھانے کا اہتمام کیا گیاتھا۔آخر میں مولانا طیب ہزاروی نے دعا خیر کی اور سلامت حیات نکی ،شوکت حسین نکی اور مسعود اختر نکی نے تمام معزز مہمانوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔





© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier