اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 29 Sep 2008 01:41:00

علی کیانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

علی کیانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اردو ٹائمز(نیوز) لوٹن کے سیاسی و سماجی رہنما سید حسین شہید سرور نے ممتاز سینئر صحافی اور معروف کشمیری رہنما علی کیانی کو برٹش کشمیریوں کی آواز قرار دیتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے قلم کے ذریعے برطانیہ میں بسنے والے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور انکے جذ بات کو آواز دی۔وہ کشمیری حلقوں میں بے حد مقبول شخصیت کے حامل تھے۔انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم وستم کی ہمیشہ سخت مخالفت کی۔انکے بے وقت انتقال نے صحافت کا انمول ہیرا کھو دیا۔سید حسین شہید سرور نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے پسماندگان اور ساتھیوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔






 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier