خاکسار تحریک کسی جہادی تنظیم پر یقین نہیں رکھتی: جاوید حلال
خاکسار تحریک کسی جہادی تنظیم پر یقین نہیں رکھتی: جاوید حلال
اردو ٹائمز(نیوز) خاکسارتحریک کے کنوئیر اور مرکزی رہنما سید جاوید ہلال زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی برطانیہ میں تاحیات پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اس سے مولانا کی شہرت اور عزت میں اضافہ ہو ا ہے۔انہوںنے کہا کہ آج مولانا فضل الرحمن پر پابندی لگی ہے کل کو دوسرے سیاستدانوں کا یہ حال ہو گا۔آخر فضل الرحمن صاحب کا قصد واقع کیا جائے یا پھر ان کے کسی جہادی تنظیم سے روابط کے ثبوت دئیے جائیں۔اس طرح برطانیہ کا فعل دوسرے سیاست دانوں کو بلیک میل کرنے کے برابر تصور کیا جائے گا،یعنی ان کی بات اور ان کےلئے کام کرو ورنہ تمہارا حال بھی مولانا فضل الرحمن جیسا کیا جائے گا۔جاوید نے کہا کہ خاکسار تحریک کسی جہادی تنظیم یا خود کش حملہ اور یا طالبان کی حمایت پر یقین نہیں رکھتی مگر امریکہ کے بار بار حملوں نے خاکساروں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اکٹھے ہو کر قیام پاکستان کا منظر پیش کریں۔جاوید زیدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن خوش قسمت ہیں کہ برطانیہ کے ویزہ فیس کے چکر آزاد ہو گئے۔جو ایک قوم کے ساتھ مذاق اور دھوکہ ہے۔برطانوی سفارت خانہ ایک فیصد کو ویزا رہتا ہے اور لوگوں کی فیس ہضم کر لیتا ہے۔خاکسار تحریک برطانوی حکومت سے درخواست کرتی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے داخلہ لے فیصلہ پر غور کرے اور اپنی سفارتی پالیسی پر غور کرے،ساتھ ہی ویزہ نہ ملنے کی صورت میںپیسے واپس کئے جائیں۔ہم پاکستانی قوم کی طرف سے برطانوی حکومت سے گزارش کریں گے کہ اپنے قانون میں نرمی پیدا کرے اور عزیزوں سے ملاقات ،بیمار،طالب علموں اور اصل سیاحوں سے نرمی برتے۔لندن کی اپنی ایک شان ہے اور لوگوں کو اسے دیکھنے کا موقع دیا جائے۔میں خاکسار تحریک کی طرف سے برطانوی حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ خاکسار تحریک برطانیہ سمیت تمام ممالک سے دوستانہ اور اچھے تعلقات کی امید رکھتی ہے ورنہ دہشت گردی کے خلاف ہم ان کے برابر کے شریک ہیں۔