|
اردو ٹائمز(نیوز) اردو دنےا کی تےسری بڑی زبان ہے ۔ےہ ہماری ثقافت اور تہذےب کو زندہ رکھنے کے لےے بڑی ضروری ہے۔ اردو زبان کی مخالفت ہمےشہ سےاسی رہی ہے اردو زبان کے لےے نئی بستےاں بنانے کی بجائے پرانی بستےوں پر اردو زبان کی صےح طرےقے سے ادائےگی اور اظہار کا طرےقہ کار ٹھےک کرنا ہو گا۔ 80فےصد لوگ اردو زبان کو اردو بولنے والوں کی زبان سمجھتے ہےں۔جبکہ پنجاب مےں اردو زبان کی ترقی کے لےے بے پناہ کام کےا گےا۔ان خےالات کا اظہار مختلف مقررےن نے لندن ےونےورسٹی مےں منعقدہ اردو کی بےن الاقوامی کانفرنس مےں خطاب کرتے ہوئے کےا۔جس کا اہتمام اےس او اےس اے نے کےا تھا۔کانفرنس سے اردو سوسائٹی کے صدر ظفر عباس صدر اردو تحرےک ڈاکٹر غفار اعظم سہاراہ ٹی وی دہلی کی وسےم راشد کراچی سے ڈاکٹر سےد ضمےر اختر نقوی لاہور سے کنسلٹنٹ انسداد منشےات مہم سےد ذوالفقار حسےن روس سے ارےنا مکسمونو ڈاکٹر غلام رب رضوی، ڈاکٹر فاروق محمود بھٹی، ڈاکٹر فقےر محمد بھٹی ، رشےد منظر، ڈاکٹر امےر اصغر، محترمہ کوثر علی حمےدہ معےن رضوی ، طارق محمود، زاہد علی خان، رضا علی عابدی، آصف جےلانی کے علاوہ بہت سے دوسرے مقررےن نے اظہار خےال کےا ۔کانفرنس کے تےن ٹےکنکل سےشن مختلف موضو عات پر ہوئے۔ڈاکٹر سےد ضمےر ا ختر نقوی نے اپنے خےالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اردو کی درست معنوں مےں خدمت نہےں کی جارہی ہے۔ اردو بڑے کلےچر اور تہذےب کو آگے لانے مےں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔تدرےسی پہلوﺅں مےں ابھی تک بے شمار کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کنسلٹنٹ انسداد منشےات مہم سےد ذوالفقار حسےن نے کہا کہ زبان کے اندر جو خصوصےات پائی جا رہی ہےں۔ وہی لوگوں کو اردو کے قرےب لانے کا ذرےعے ہےں۔زبان ہمےشہ سے اظہار کا ذرےعہ رہا ہے۔زبان کے انداز مٹھاس ہو تو دوسرا ضرور متا ثر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگ صرف کتاب کو لکھ کر سمجھتے ہےں کہ مےں نے اردو کی خدمت کی ہے۔ کتاب پر نام لکھتے اور دوسروں کی کتابےں اپنے نام چھپانے کا رجحان عام ہونے سے اردو کی کوئی خدمت نہےں ہو رہی ہے اردو زبان کے لےے ضروری ہے کہ کالے بالوں والوں کو آگے آنے کا موقع ملنا چاہئےے۔ سفےد بالوں والے رہنمائی ضرور کرےں مگر نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دےں۔ڈاکٹر فقےر محمد بھٹی نے کہا کہ اردو کی مخالفت ہمےشہ سےاسی رہی ہے برطانےہ جہاں پر دنےا کے تمام خطوں سے رہنے والے افراد قےام پذےر ہےں۔اور ہزاروں زبانےں بولنے والوں مےں اردو زبان کو بھی نماےاں مقام حاصل ہے۔ برطانےہ اردو کے لحاظ سے دنےا کا تےسرا بڑا مرکز ہے۔ ڈاکٹر عبدالغفار نے کہا کہ کانفرنس کی کامےابی ہم سب کی محنتوں کا نتےجہ ہے۔ آج کی کانفرنس مےں دنےا کے مختلف ممالک مےں رہنے والے افراد کی شرکت نے ثابت کر دےا ہے کہ ہم محنت سے کام کر رہے ہےں۔آخر مےں لندن مےں رہنے والے شعراءنے مشاعرہ مےں بھر پور انداز مےں حصہ لےا۔
|
|