ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ملائکہ دت، روہن سپی، اوزرا اور ویوک شا ہیں
نیویارک (نمائندہ خصوصی) ساﺅتھ ایشئنز ان میڈیا
مارکیٹنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن (SAMMA) کی جانب سے استعمال کرنے پر چار ساﺅتھ ایشئنز پائنیرز کو ٹریل بازار ایوارڈ
سے نوازا گیا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر
ملائکہ دت نے امریکہ میں امیگرنٹس کی ناجائز گرفتاریوں، نظربندیوں، عورتوں کے
حقوق، جنسی اور نسلی انصاف وغیرہ کے معاملات پر توجہ دلائی ہے انہوں نے نوجوان نسل
میں سماجی شعور پیدا کرنے کیلئے ان سے رابطہ کیا ہے۔ روہن سپی بالی وڈ کے ایگزیکٹو
ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے گلوبل انٹرٹینمنٹ کے شعبہ میں کام کیا ہے۔ وہ
دو مقبول عام فلموں ”کچھ نہ کہو“ اور ”بلف ماسٹر“ کے ڈائریکٹر ہیں جس میں ابھیشک
بچن نے بھی کام کیا ہے۔ روہن اوزرا گلاسیو میں سینئر وائس پریذیڈنٹ ہیں ان کی کمپنی
کے وٹامن واٹر اور سمارٹ واٹر مشہور ہوئے۔ کمپنی میں شامل ہونے کے بعد اس کے ریونیو
میں 800 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ویوک شاہ فارچون منی گروپ کے صدر ہیں۔ وہ فارچون، منی
اینڈ فارچون سمال بزنس میگزین اور سی این این منی ڈاٹ کام کے معاملات کی نگرانی
کرتے ہیں۔ انہیں 2006ءمیں گرینز نیویارک بزنس کی جانب سے ٹاپ۔40 افراد میں شامل کیا
گیا تھا۔ SAMMA نے ٹرپل بازار ایوارڈ کا آغاز گزشتہ سال نصرت درانی کو ایوارڈ
دینے کیا تھا۔ انہوں نے MTV
world کے منیجر اور ایس وی پی کے تعاون سے MTV Desi کا آغاز
کیا تھا مزید تفصیل
www.sammasummit.com پر