اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 01:09:00

سٹی بینک نے مزید 53 ہزار ملازمین کی چھانٹی کا اعلان کردیا

ڈی ایچ ایل نے بھی ساڑھے نو ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے بڑے بینکار گروپ سٹی گروپ نے عالمی مالیاتی بحران کے پیش نظر مزید 53 ہزار ملازمین کی چھانٹی کرنے کا اعلان کیا ہے یہ ان 23 ہزار لوگوں کے علاوہ ہیں جنہیں سال کے شروع میں فارغ کردیا گیا تھا مجموعی طور پر عملہ میں 20 فیصد کمی کی جارہی ہے ان چھانٹیوں کے بعد عالمی سطح پر بنک کے عملہ کی تعداد 3 لاکھ رہ جائے گی۔ ادھر عالمی کورئیر کمپنی ڈی ایچ ایل نے بھی ساڑھے نو ہزار ملازمین برخواست کرنے کا اعلان کیا ہے یہ کمپنی اس سال کے شروع میں پہلے بھی ساڑھے پانچ ہزار ملازمین فارغ کرچکی ہے اوہائیو اور ولنگٹن سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔






 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier