عالمی مالیاتی نظام میں بہتری کیلئے مل کر کام کرینگے: جی20
کوئی بھی مشترکہ طریقہ کار لانے میں وقت لگے گا : عالمی رہنماﺅں کا اتفاق
واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) ترقی پذیر اور دنیا کی بڑی
معیشتوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ عالمی مالیاتی نظام میںبہتری لانے کیلئے ملکر
کام کرینگے۔ جی 20 اجلاس کا مقصد عالمی بحران پر قابو پانے کے طریقے ڈھونڈنا تھا۔
اجلاس میں بھارت بھی شریک تھا، عالمی رہنما اس بات پر متفق تھے کہ کوئی بھی مشترکہ
طریقہ کار لانے میں وقت لگے گا۔ صدر بش اس اجلاس کو پہلے ہی کامیاب قرار دے چکے ہیں۔