اکنا ریلیف کا آئک اور گستاﺅ کے متاثرین کےلئے مستقل دفتر قائم
اکنا ریلیف کا آئک اور گستاﺅ کے متاثرین کےلئے مستقل دفتر قائم
اردو ٹائمز(نیوز) اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کے انچارج ایوب بادات نے اعلان کیا ہے کہ طوفان آئک اور گستاﺅ کے موقع پر اکنا ریلیف نے جو خصوصی امدادی کارروائیاں کی تھیں اب طویل عرصے کے لئے وہاں آفس قائم کیا جا رہا ہے جہاں آئک سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جائے گی۔ ایوب بادات نے کہا کہ الحمدللہ اکنا ریلیف نے ہنگامی حالت کے وقت احسن طریقے سے ذمہ داری ادا کی۔ اس موقع پر واحد مسلم تنظیم اکنا ریلیف تھی جس کو ISGH اور مقامی مساجد کا مکمل تعاون حاصل رہا۔ اکنا نے اس موقع پر ہزاروں افراد کے کھانے پینے اور سینکڑوں افراد کے لئے وقتی طور پر شیلٹر ہوم کا بندوبست کیا مساجد اور اسلامی سینٹروں کو خصوصی جنریٹر بھی مہیا کئے۔