اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 18 Sep 2008 00:18:00

پاکستان میں یکطرفہ کارروائی بش کا صحیح اقدام ہے: اوباما

پاکستان میں یکطرفہ کارروائی بش کا صحیح اقدام ہے: اوباما
اردو ٹائمز(نیوز) امریکی ڈموکرٹیک پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوباما نے پاکستان میں امریکی فوج کے یکطرفہ حملوں کے فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے انہیں بش انتظامیہ کے صحیح سمت میں ابتدائی اقدامات قرار دیا ہے اوباما کی خارجہ پالیسی سے متعلق مشیر سوسان رائس نے کہا ہے کہ بش اور ان کی انتظامیہ وہی کچھ کر رہے ہیں جس پر اوباما یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے اندر حملوں کا مطلب ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہیں بلکہ انہیں اپنے دفاع کی کارروائیاں تصور کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اوباما تو عراق پر حملے سے بھی پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اصل محاذ افغانستان اور پاکستان ہیں اور بش انتظامیہ اب قائل ہوئی ہے۔ ہمارے پاس پاکستان کے اندر اسامہ جیسے کسی ہائی ویلیو ہدف کیخلاف قابل عمل کارروائی کے لئے انٹیلی جنس معلومات موجود ہیں اور پاکستان اس ہدف کو نشانہ بنانے میں پس و پیش سے کام لے یا کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہو تو امریکہ کو خود کارروائی کرنی چاہئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اوباما اس سے قبل اپنے کئی بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ وہ اگر صدر منتخب ہو گئے تو پاکستانی قبائلی علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف وہ نسبتاً سخت رویہ اختیار کرینگے۔ القاعدہ کا خاتمہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کئی بار اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ عراق سے فوج نکال کر افغانستان بھیجی جائے کیونکہ اصل فساد والی جگہ وہی ہے۔






 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier