|
اردوٹائمز(نیوز) فزکس کیمسٹری ایسے خشک مضامین کی بوریت دور کرنے کیلئے الایمان سکول جمیکا کوئنز نے طلبا کو تعلیم سے قریب تر کرنے کی خاطر نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں سمارٹ بورڈ کے ذریعے طلبا اور سائنسی مضامین کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جائیگی۔ طلبا و طالبات جن تجربات کے بارے میں پڑھتے ہیں سمارٹ بورڈ کے ذریعے اس کی عملی شکل پیش کی جائیگی۔ کسی سائنسی تجربہ کے بارے میں اگر پراجیکٹر کے ذریعے سمارٹ بورڈ پر اس کا عمل دکھایا جائے گا تو طلبا و طالبات ٹچ سکرین کے ذریعے ان تجربات کے مرحلہ وار وقوع اور نتائج کا مشاہدہ و نظارہ کر سکیں گے۔ دنیا بھر میں اس وقت متعدد سکولوں میں یہ ٹیکنالوجی متعارف ہو چکی ہے۔ اس طریقہ تعلیم سے سٹوڈنٹس میں سائنسی مضامین میں پہلے کے مقابلہ میں اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ انہیں مضامین میں لطف ملنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس تکنیک کے ماہر معروف ماہر نفسیات ہاورڈ گارنر ہیں۔ الایمان سکول سے نئی ٹیکنالوجی کو تکولی میں معاون قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے سائنسی مضامین میں ان کی دلچسپی پہلے کے مقابلہ میں کافی بڑھی ہے۔ دریں اثناءیونائیٹڈ پنشنر ایسوسی ایشن آف یو ایس اے (UNA-USA) کوئنز چیپٹر کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر یو این اے، یو ایس اے کوئنز چیپٹر کی سیکرٹری مادام باربرا فٹن، لوکل اسمبلی کی نمائندہ اربن چینگ، یو این اے۔ یو ایس اے کوئنز چیٹر کے صدر بیگ شیفن، یو این اے۔ یو ایس اے کے نمائندے شیر لسٹ کلارک ، وائس پریذیڈنٹ مسٹر جان ٹنڈانا اور مسٹر محمد امی اور دیگر شریک تھے۔ 5 جون کو منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی میں حصہ لینے والے 14 امیدواروں میں سے 9 کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ الایمان سکول کی سیدہ فروا حسین (9th گریڈ) کو خصوصی طور سے اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ وہ بھی اعزاز پانے والوں میں شامل تھیں۔ یو این اے، یو ایس اے کے رکن بردار سید عبدالمہدی موسوی نے کہا کہ وہ 9th گریڈ کی سٹوڈنٹ کی یونائیٹڈ نیشنز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقابلہ نویسی میں شمولیت میں فخر محسوس کر رہے ہیں۔ برادر سید نے الایمان سکول اور الخوئی فاﺅنڈیشن کے یو این اے، یو ایس اے میں امن، سمجھ بوجھ اور پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار کا ذکر کیا اور کہا کہ حضرت امام علیؑ امن اور بھائی چارے کی روشن مثال ہیں۔ واحد اسلامی سکول ہے جسے مستقل بنیادوں پر مدعو کیا جاتا ہے۔
|
|