پاکستان ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کریگا ، اوباما
امریکی نو منتخب صدر براک اوباما نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان وعدے کے مطابق ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کرے گا
واشنگٹن(این این آئی) امریکی نو منتخب صدر براک
اوباما نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان وعدے کے مطابق ممبئی حملوں کی تحقیقات
میں تعاون کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نومنتخب صدر نے کہا ہے کہ امریکہ
جنوبی ایشیا کی صورتحال کے حوالے سے آئندہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں نہایت حساس
سفارت کاری سرانجام دے گا۔ اوباما نے کہا کہ وہ ممبئی دھماکوں کے بعد صورتحال کا
نہایت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں