امریکہ کو ایٹمی وجراثیمی حملے کا خطر ہ ہے، تھنک ٹینک
امریکی تھنک ٹینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد آئندہ پانچ سال میں امریکہ پر ایٹمی اور جراثیمی حملہ کرسکتے ہیں۔
واشنگٹن (این این آئی)امریکی تھنک ٹینک نے خدشہ
ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد آئندہ پانچ سال میں امریکہ پر ایٹمی اور جراثیمی حملہ
کرسکتے ہیں۔ نو منتخب امریکی نائب صدر جو بائیڈن کو رپورٹ کے حوالے سے آج بریفنگ دی
جائے گی۔ تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ کو جراثیمی حملہ روکنے اور اس
سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کو ملنے والی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد دو ہزار تیرہ سے قبل امریکہ پر ایٹمی اور جراثیمی
حملہ کرسکتے ہیں جبکہ امریکہ میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے کی بجائے بدتر ہورہی
ہے۔رپورٹ بدھ کے روز عوام کے لئے جاری کی جائے گی۔