اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 01:35:00

17 نومبر 2007 ءکا دن پاکستان کی تاریخ کو یاد رپے گا: نعیم شاہ

اس روز پرویز مشرف نے اپنی آمریت کو دوام بخشنے کے لئے نجی ٹی وی چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کی تھی

مانچسٹر (رپورٹ تاثیر چودھری) جنرل پرویز مشرف نے اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کے لئے 17 نومبر 2007 ءمیں صحافت پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ پرویز مشرف کا خیال تھا کہ وہ ٹی وی نشریات پر قدغن لگا کر عوام کے احساسات پر کنٹرول حاصل کر لے گا جو ان کی خام خیالی تھی۔ ان خیالات کا اظہار مانچسٹر کے معروف قانون دان سیاسی راہنما نعیم شاہ سولیسٹر نے اردو ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی نشریات پر پابندی لگانے والے آج خود ماضی کے اندھیروں میں گم ہو چکے ہیں۔ مگر تمام ٹی وی چینل آج بھی جاری و ساری ہیں۔ دراصل وقت کے آمر حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں نظر آنے والے انتشار اور سیاسی بیداری کا سبب آزاد صحافت ہے۔ کلمہ حق سننے اور برداشت کرنے کی صلاحیت حکمرانوں میں کم ہی ہوتی ہے۔ اور وہ ہر اس آواز کو سلب کر لینا چاہتے ہیں جو ان کو ناگوار محسوس ہوتی ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے عوام کی بے پناہ توقعات ہیں ان میں آزادی صحافت سرفہرست ہے۔ مگر آج بھی نجی چینلوں کی نشریات کراچی اور اس کے ملحقہ شہروں میں جام کر دی گئی ہیں۔ حکمرانوں کو ایسی روش اختیار نہیں کرنی چاہئے جو اس کے پیش رو مشرف نے اختیار کر رکھی تھی۔ آمریت کی باقیات کو مٹانا ہے تو ہر اس اقدام سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے آزادی صحافت پر قدغن لگنے کا خدشہ ہو۔







 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier