نئے امیگریشن قوانین سے شیف اور کک کا برطانیہ آنا آسان
27 نومبر 2008 ءسے نئے رولز اطلاق پذیر ہو چکے ہیں: محمد طاہر انصاری سولیسٹر کی اردو ٹائمز سے گفتگو
مانچسٹر (بیورو رپورٹ) مانچسٹر کے ممتاز قانون
دان انصاری سولیسٹرز کے چیف ایگزیکٹو مسٹر محمد طاہر انصاری نے گزشتہ روز ایک پریس
بریفنگ میں بتایا کہ ہوم آفس برطانیہ نے 27 نومبر 2008 ءسے رولز میں ترمیم کرتے
ہوئے شیف اور کک کے پیشے کو اس لسٹ میں شامل رکھا ہے جن سے وابستہ افراد کی برطانیہ
میں کمی ہے۔ جس کے تحت ان دونوں کیٹگریز کے حاملی پیشوں میں شیف اور کک کا برطانیہ
میں آنا مزید آسان ہو گیا۔ نئے پوائنٹ بیس سسٹم کے تحت جو ایمپلائز لائسنس ہولڈر
ہوں گے وہ اپنے ورکر کو سپانسر کریں گے اور یہ ایمپلائر شیف یا کک دونوں پیشوں سے
منسلک افراد کو بغیر کسی دوسری شرائط کے برطانیہ میں بلا سکتے ہیں۔ ایک سوال کے
جواب میں مسٹر انصاری نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 27 نومبر 2008 ءسے ان
نئے قوانین کا اطلاق ہو چکا ہے۔ اس پیشے سے منسلک ایمپلائر، ورکر، کک، شیف اور کیٹرنگ
کے بزنس سے متعلقہ افراد مزید معلومات و رہنمائی کے لئے ہماری لیگل فرم انصاری سولیسٹرز
سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ فون نمبر 0161-2252277 ، فیکس نمبر 0161-2257242