اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 01:32:00

ٹورنٹو ٹورنامنٹ کا فائنل سری لنکا کی ٹیم نے جیت لیا

شعیب اختر کا ایک اوور پاکستانی ٹیم کو لے ڈوبا

قومی کھلاڑیوں کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سری لنکن باﺅلرز نے پاکستانی بیٹسمینوں کو روند ڈالا۔ کینیڈا میں ہونیوالے چار ملکی ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کو راﺅنڈ میچ میں فواد عالم کے تین چھکوں کی بدولت شکست دی تھی مگر اس میچ میں بھی پاکستان ٹیم کی کارکردگی اتنی متاثر کن نہیں تھی جس پر یہ کہا جائے کہ پاکستان کی ٹیم فائنل جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔ پاکستان کی ٹیم کی یہ بھی بدقسمتی ہے کہ وہ جب بھی کسی غیر ملکی دورے پر جاتی ہے تو طرح طرح کی کہانی اس کے ساتھ ساتھ چلتی ہیں، ہر باﺅلر پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے ساتھ جڑی ان کہانیوں کی پہلے مرحلے میں تردید کرتا ہے مگر بعد میں سچ ثابت ہونے پر ان کیخلاف تحقیقات بھی کرتا ہے سزا بھی دیتا ہے مگر خود کی اپیلٹ ٹریبونل بناکر ان کی سزا میں کمی بھی کردیتا ہے اور جو سزا باقی بچتی ہے کرکٹر عدالت میں جاکر ختم کروادیتے ہیں۔ یہ کیسا کرکٹ بورڈ ہے جو چند کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں یرغمال بنا ہوا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے معلوم نہیں کس سیاسی دباﺅ کے تحت فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کو ٹیم میں شامل کیا شعیب اختر نے فائنل میں پاکستان ٹیم کی شکست میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جیف لاسن اور کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ شکست کسی ایک کھلاڑی کی وجہ سے نہیں ہوئی۔ یہ ان کا بڑا پن ہے حالانکہ سارے پاکستان نے دیکھا ہے کہ شکست صرف اور صرف شعیب اختر کی وجہ سے ہوئی ہے، یہ بھی کہنا غلط ہے کہ شکست کی ذمہ داری کسی ایک کھلاڑی پر نہیں ڈالی جاسکتی کیونکہ جب مین آف دی میچ ایک کھلاڑی کو دیکر یہ اقرار کیا جاتا ہے کہ اس کھلاڑی کی خاص کارکردگی کی وجہ سے ٹیم جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو ایک کھلاڑی کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم بھی ہارسکتی ہے اور شعیب اختر کی ہی بری کارکردگی کی وجہ سے ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔ ٹورنٹو میں ہونیوالے چار ملکی ٹورنامنٹ کے دوران حسب روایت شعیب اختر کی غیر اخلاقی سرگرمیاں بھی جاری ہیں جن کی وجہ سے ٹیم کا مورال بھی خراب ہوا اور بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر ٹیم اور پاکستان کا نام بدنام بھی ہوا، شعیب اختر کی ان غیر اخلاقی سرگرمیوں کے بارے میں ٹیم کے منیجر طلعت علی سب کچھ جانتے ہوئے بھی انجان بنے ہوئے ہیں معلوم نہیں کہ وہ سب کچھ جانتے ہوئے شعیب اختر کی سرگرمیوں پر پردہ کیوں ڈال رہے ہیں حالانکہ ان کی واجبی سی کارکردگی اب ٹیم کے کسی کام کی نہیں ہے اور نہ ہی وہ اب میچ جتوانے کی پوزیشن میں دکھائی دیتے ہیں، شعیب اختر کاﺅنٹی کرکٹ پر بھی جانے سے قبل رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایشادیول کیساتھ ڈانس کرتے رہے اسے کھلاڑی سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے اور ایسے کھلاڑی نے میدان میں کیا کارنامہ انجام دینا ہے شعیب اختر کو اگر ناچ گانے کا اتنا ہی شوق ہے تو انہیں پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری سے اپنا ناطہ جوڑلینا چاہئے تاکہ پاکستان ٹیم کی جان چھوٹ جائے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن ہوا اور پاکستانی کھلاڑیوں نے سات وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ پاکستان کے اوپنر شعیب خان جونیئر بغیر کسی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے۔ پاکستان کے شاہد آفریدی بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور ٹیم کے سکور میں 14 رنز کا اضافہ کرکے پویلین واپس لوٹ گئے۔ یونس خان صفر کے سکور پر آﺅٹ ہوئے تاہم سلمان بٹ میدان میں موجود رہے۔ انہوں نے 41 گیندوں پر 44 رنز بنائے اور 16ویں اوور کیں مینڈس کے ہاتھوں آﺅٹ ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک 19، مصباح23، کامران اکمل نے 12 رنز بنائے۔ پاکستانی سکور میں سری لنکن باﺅلرز کی جانب سے دئیے گئے فیاضی سے دئیے گئے فاضل رنز بھی شامل ہیں۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی پراعتماد طریقے سے کیا۔ میچ میں دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب پاکستانی باﺅلر شعیب اختر کا تیز باﺅنسر ہیلمنٹ پر لگنے کے بعد جے سوریا نے انہیں اوور کی اگلی دو گیندوں پر دو چھکے رسید کئے۔ سری لنکا کی جانب سے جے سوریا نے 40، یودادتے نے 25 رنز سکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 2 جبکہ عمر گل شاہد خان آفریدی اور فواد عالم نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹونٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار بیٹسمینوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم سری لنکا کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی جس کے باعث اسے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کے روز ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹونٹی 20 کرکٹ میں 130یا 140 کا ہدف مشکل نہیں ہوتا کیونکہ کھیل کے اس فارمیٹ میں تمام ٹیمیں جارحانہ حکمت عملی اپناتی ہیں اور وہی ٹیم جیتتی ہے جس کے بلے باز موقع پر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔ شعیب ملک نے کہا کہ اگر پاکستان کی ٹیم مزید 20 یا 30رنز بنالیتی تو سری لنکا اس ہدف کو حاصل نہیں کرسکتی تھی لیکن بدقسمتی سے سلمان بٹ کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر ٹھہر کر نہ کھیل سکا جس کا ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا۔ شعیب ملک نے کہا کہ ٹونٹی 20 کرکٹ میں ٹیموں کے پاس غلطی کی گنجائش بالکل نہیں ہوتی اور جو ٹیم غلطی کرے اسے اس کی قیمت ہر حال میں ادا کرنا پڑتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھی یہی ہوا اسے غلطیوں کی قیمت ادا کرنا پڑی۔ ملک نے کہا کہ بلاشبہ سری لنکا کے ہاتھوں شکست سے انہیں مایوسی ہوئی ہے کیونکہ وہ ایونٹ جیتنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے ابتدائی بیٹسمینوں نے جارحانہ بیٹنگ کی اور پاکستانی باﺅلرز ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث کھیل پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔ اگر پاکستانی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرلیتا تو کھیل کا نتیجہ بالکل مختلف ہوتا۔ ملک نے کہا کہ وہ کسی ایک کھلاڑی پر شک کی ذمہ داری عائد نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ٹیم کی جیت کا کریڈٹ تمام ٹیم کو جاتا ہے اسی طرح ٹیم کی شکست کی تمام تر ذمہ داری بھی پوری ٹیم پر عائد ہوتی ہے اور ان سمیت کوئی بھی بری الذمہ نہیں ہے۔ تاہم شعیب اختر نے کہا کہ اگر باﺅلرز لائن ولینتھ پر اپنے روایتی انداز میں باﺅلنگ کرتے تو پاکستان کو شکست کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ شعیب ملک نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کا آغاز اچھے انداز میں کیا لیکن بدقسمتی سے کھلاڑی فائنل میں اپنے روایتی انداز میں جلوہ گر نہ ہوئے۔ شعیب ملک نے کہا کہ ٹونٹی 20 کرکٹ کے باﺅلرے میں قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ چھوٹے فارمیٹ کے کھیل میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور وہ پرعزم ہیں کہ بہت جلد قومی کرکٹ ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ دوباﺅلرہ شروع کرے گی اور کھیل کے تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی۔







 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier