اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن گریٹر ونڈسر کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی پر عید شو ہفتہ 4 اکتوبر 2008 ءکو 2800 نارتھ سروس روڈ پر واقع فوگلر فرلان کلب میں شام 6 بجے سےرات کے بارہ بجے تک ہو گا۔ یہ بات معروف فنکار فیاض حیدر اور نامور فنکارہ فرح دیبا نے ایک مشترکہ بیان میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹورانٹو کے فنکار نہ صرف ٹورانٹو میں بلکہ ٹورانٹو سے باہر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے جائیں گے۔ جو فنکار ان کے ہمراہ عید شو کرنے ونڈسر جائیں گے ان میں نارتھ امریکہ کی نامور گلوکارہ دینا اور ز ہرا ٹورانٹو کے ابھرتے ہوئے فنکار زنور محمد کے نام قابل ذکر ہیں۔ نارتھ امریکہ کے معروف موسیقار اسد خان کا آرکسٹرا ہو گا جبکہ مشہور طبلہ نواز شیوہ انکا بھرپور ساتھ دیں گے۔ کمپیئرنگ کے فرائض فیاض حیدر اور فرح دیبا انجام دیں گے۔ اس شو کی خاص بات بتاتے ہوئے نامور ٹی وی ہوسٹ اور پروڈیوسر فرح دیبا نے کہا کہ یہ خالصتاً پاکستانی شو ہو گا اور اس میں صرف پاکستانی نغمے گیت اور غزلیں پیش کی جائیں گی۔ فیاض حیدر کمپیئرنگ کے علاوہ اسٹینڈ اپ کامیڈی بھی کریں گے اور وہ ان کا بھرپور ساتھ دیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک یادگار شو ہو گا جیسے ونڈسر کے لوگ برسوں یاد رکھیں گے۔ مزید معلومات کیلئے 416-526-4393 پر فیاض حیدر یا فرح دیبا سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔