اردو ٹائمز(نیوز) اقراءروحانی مرکز آف کینیڈا میں بروز ہفتہ ستمبر 27 کو ختم قرآن پاک کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں علامہ طارق غوری خطاب فرمائیں گے۔ اشرف راجہ اور خادم حسین نعت رسول مقبول پیش کریں گے۔ حافظ نذر احمد دعا فرمائیں گے۔ علاوہ ازیں وڈبائین بینکویٹ ہال میں اقراءرو حانی مرکز آف کینیڈا کی جانب سے عید الفطر کی نماز کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ عید الفطر کی نماز یکم اکتوبر یا دو اکتوبر کو ہو گی۔ (چاند دیکھنے کے بعد) اس ہال میں عید کی دو نمازوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ پہلی نماز عید 8-30 بجے جبکہ دوسری عید کی نماز 10-00 بجے ہو گی۔ نماز عید پر ڈاکٹر پیر فضیل عیاض قاسمی (والی¿ موہڑہ شریف) خطاب فرمائیں گے۔ عید کی نماز کے موقع پر بچوں کو چاکلیٹ اور غبارے فری دیئے جائیں گے۔ وڈبائین بینکویٹ ہال پر فری پارکنگ کا بھی انتظامات کیا گیا ہے۔ عید کی نماز کے موقع پر عورتوں کے لئے خصوصی اور علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔ عید کی خوشیوں کی آمد پر اقراءروحانی مرکز آف کینیڈا کی طرف سے تمام مسلمانوں کو شرکت کی دعوت دی ہے اور اس پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی ہے۔