اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 25 Sep 2008 10:09:00

مائیکل اگناٹف کی ڈان ویلی ویسٹ رائیڈنگ میں آمد

مائیکل اگناٹف کی ڈان ویلی ویسٹ رائیڈنگ میں آمد
اردو ٹائمز(نیوز) لبرل پارٹی آف کینیڈا کے ڈپٹی لیڈر مائیکل اگناٹف نے 5 ستمبر بروز جمعہ کو ڈان ویلی ویسٹ سے فیڈرل لبرل امیدوار راب اولیفنٹ کے ہمراہ رائیڈنگ کا دورہ کیا اور ووٹروں سے ملاقات کی۔ وہ مسجد دارالسلام بھی گئے اور نمازیوں سے رائیڈنگ کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں بات چیت کی۔ بعد ازاں انہوں نے راب اولیفنٹ کے ہمراہ ایتھنک میڈیا سے بھی ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ امیگریشن کے موضوع پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں مائیکل اگناٹف نے کہا کہ لبرل پارٹی اقتدار میں آکر امیگریشن کے نئے قوانین جو کہ کنزرویٹو حکومت نے متعارف کرائے ہیں کو ختم کرے گی۔ راب اولیفنٹ اور مائیکل اگناٹف نے ہیلتھ کیئر اور ہاﺅسنگ جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور لبرل پارٹی کی طرف سے اس سلسلے میں اصلاحات کا اعادہ کیا۔







 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier