اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 12:59:00

پارٹی میں شریک نوجوانوں پر فائرنگ، چار زخمی!

پارٹی میں شریک نوجوانوں پر فائرنگ، چار زخمی!
اردو ٹائمز(نیوز) جین سٹریٹ اور لارنس ایونیو ویسٹ پر واقع گھر سے پولیس کو ایک فون کال پر گزشتہ روز بتایا گیا کہ باہر جہاں پر ایک پارٹی چل رہی تھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ پولیس فوری طور پر موقع واردات پر پہنچ گئی جہاں پر معلوم ہوا کہ 15 سال سے 19 سال کی عمر کے چار لڑکے گن کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ملزموں کے بارے میں ابھی کوئی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ کسی کو اگر اس واقعے کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جائے





  کھیل

 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier