اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 12:58:00

شوٹنگ کے واقعے میں دو شخص شدید زخمی!

شوٹنگ کے واقعے میں دو شخص شدید زخمی!
اردو ٹائمز(نیوز) ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ واقعات کے مطابق پولیس کو ایک فون کال سے اطلاع ملی اور ایک ڈری ہوئی عورت نے واقعے کے بارے میں بتایا تو پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر فوری کارروائی شروع کر دی۔ یہ واردات مکاون اور لارنس کے انٹرسیکشن پر واقع ایک بنگلے پر ہوئی ہے۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک 21 سالہ اور دوسرا 25 سالہ نوجوان زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ قاتل نے جس شخص پر حملہ کیا ہے اسکی بہن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی کر رہی ہے۔







 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier