نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، ملزمان فرار
کوئٹہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ملزمان فرار
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی
روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق
جمعرات کی دوپہر کو نامعلوم افراد نے کلی کرانی میں ایک شخص پر فائرنگ کردی جس سے
وہ موقع پر ہلاک ہو گیا پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش فوری طور پر ہسپتال
پہنچا دی مرنے والے کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کا تعلق کہا ں سے ہے پولیس
نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔