اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 02:12:00

16 ماؤ باغی گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ وبارود برآمد

بھارت، 16 ماؤ باغی گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

 آسام(این این آئی)بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے16 ماؤباغی گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ۔ان باغیوں کو جھاڑ کھنڈ کے علاقے ہزاری باغ کے جنگل سے گرفتار کیا گیا ۔پولیس کے مطابق ان باغیوں کا تعلق خود ساختہ تنظیم آرمڈپیپلز ملٹری سے ہے ۔ان باغیوں کو ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا پولیس نے باغیوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔یہ اسلحہ باغیوں نے آسام کے مختلف تھانوں پر حملوں کے دوران چھینا تھا ۔ پولیس کو باغیوں کے ٹھکانے سے لٹریچر اور دیگر اہم دستاویز بھی ملی ہیں۔بھارت میں آسام سمیت تیرہ ریاستوں میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے ۔وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آسام کے باغیوں کو داخلی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے ۔جبکہ ماؤباغیوں کا موقف ہے کہ وہ حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier