اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 01:58:00

زمین کے تنازعہ پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا

قصبہ سوہاوہ تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں بیوی نے اپنے بھائی، والدہ اور دیگر دو افراد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو نشہ آور شے پلا کر قتل کر دیا۔

چکوال(این این آئی) قصبہ سوہاوہ تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں بیوی نے اپنے بھائی، والدہ اور دیگر دو افراد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو نشہ آور شے پلا کر قتل کر دیا۔ محمد نواز نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا ریاست نواز اپنی بیوی، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ہمراہ ریاض حسین کے مکان میں کرائے پر رہائش پذیر تھا۔ آٹھ ستمبر کو اس کے بیٹے آصف کے موبائل پر مقتول ریاست کی بیوی نجمہ نے فون کیا کہ آپ کا بھائی ریاست نواز مکان کے اندر ہے اور اندر سے کنڈی لگی ہوئی ہے اور بلا نے پر کوئی جواب بھی نہیں ملتا ہے۔ وہ اپنے بیٹے آصف کے ہمراہ جب مقتول ریاست کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ ریاست نواز زمین پر لیٹاہوا تھا اور اوپر چادر پڑی ہوئی تھی جو کہ مردہ حالت میں تھا۔ جس پر انہیں شبہ ہوا کہ کسی نے قتل کیا ہے لیکن انہوں نے نعش دفنا دی۔ بعد ازاں سولہ ستمبر کو اس کے دوسرے بیٹے فیصل نواز نے اپنے بھائی کی قبرکشائی کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کو دی جس پر مذکورہ ملزمان نجمہ بیگم اس کے والدہ منور بیگم اور بھائی بلال وغیرہ گاﺅں کے محمد خان عرف محمد میر کے پاس گئے اور انہیں بتایا کہ ہم نے چائے میں نشہ آور چیز ملا کر ریاست کو پلائی اور اسے قتل کیا آپ ہمیں معافی دلوائیں۔ یہ کام انہوں نے مسماة منور بیگم کی ایماءپر کیا۔ وجہ عناد تنازعہ زمین ہے۔ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں سب انسپکٹر نے مذکورہ ملزمان اور جہانگیر ولد نور خان اور عتیق ولد محبت خان جملہ پانچ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier