کرک(این این آئی)تھانہ تخت نصرتی کی حدود میں واقع کرک کے نواحی گاﺅں پاغی موسکان میں سرکنڈوں کی فصل کی کٹائی پر تنازعہ ،بھائی نے بھائی کوگولی مار کرموت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق کرک کے نواحی گاﺅں تھانہ تخت نصرتی کی حدود میں واقع گاﺅں پاغی موسکان میں سرکنڈوں کی فصل کی کٹائی کے تنازعہ پر افسرخان نے اپنے بھائی اورنگزیب کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم افسر خان کے خلاف تھانہ تخت نصرتی میں ایف آئی آر درج کردی جبکہ ملزم موقع سے فرارہوگیا