محبت کی شادی کرنے پر باپ نے داماد، بیٹی کو قتل کر دیا
اوکاڑہ، محبت کی شادی کرنے پر ناراض باپ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے داماد،بیٹی اور ڈیڑھ سالہ نواسے کو قتل کر دیا
اوکاڑہ(این این آئی)محبت کی شادی کرنے پر ناراض
باپ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے داماد،بیٹی اور ڈیڑھ سالہ نواسے کو قتل کر دیا۔
ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے گاﺅں گوڑ سنگھ
کے رہائشی محمد اصغر ولد راجہ نے عرصہ تقریباً 3 سال قبل گاﺅں چکو سرائے مغل کی
نوجوان لڑکی نجمہ کے ساتھ محبت کی شادی کر لی اور اسے گنڈا سنگھ لے آیا یہاں پر
محمد اصغر نے کریانہ کی دکان بنا کر گزر اوقات شروع کر دی۔ ڈیڑھ سال قبل نجمہ نے ایک
بیٹے رضوان کو جنم دیا۔ جبکہ اس شادی پر نجمہ کا والد نذر اور اس کے عزیز و اقارب
سخت ناراض تھے اور وہ داماد بیٹی کی تلاش میںرہے منگل کے روز نذرمحمد اپنے آٹھ
ساتھیوں کے ہمراہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر ایک ڈالہ پر سوار سرائے مغل سے گدڑ
سنکھ اوکاڑہ میں اپنے داماد کی دکان کریانہ پر آیا اور فائرنگ کرتے ہوئے داماد
اصغر کو قتل کر دیا بعد ازاں گھر میں داخل ہو کر بیٹی نجمہ اور ڈیڑھ سالہ نواسے
رضوان کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزمان خونی واردات کے بعد ہوائی فائرنگ
کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال
منتقل کر دیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیا۔