اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 24 Jun 2008 08:33:00

پہاڑیوں سے اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے

یوں تو تمام اسلام آباد ہرے بھرے درختوں اور پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے

Previous - Next

اسلام آباد (اردو ٹائمز) یوں تو تمام اسلام آباد ہرے بھرے درختوں اور پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے جو ا سکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں لیکن مارگہ ہلز کی پہاڑیاں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتی ہیں یہ خوبصورت اور دلکش پہاڑیوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں اور ملکی زرمبادلے کا ذریعہ بنتی ہیں۔  یوں تو مارگہ ہلز پہاڑیاں مشہور پہاڑی سلسلے کوہ ہمالیہ کی ایک شاخ ہیں اور یہ مری اور پیرپنجر کے پہاڑی سلسلوں سے ملتی ہیں جو آگے کشمیر کے پہاڑوں سے جا ملتے ہیں۔ یہ پہاڑیاں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے اسلام آباد اور گردونواح کے شہروں میں بہت مشہور ہیں۔ خاص طور پر جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) کے لوگوں کی  سیر و تفریح کے لیے یہ پہاڑیاں پہلی ترجیح ہوتی ہیں۔

 





5 / 5 (2 Votes)





  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications