کراچی
(اردو ٹائمز) اسکاؤٹس تحریک سے وابستہ نوجوان اسکاؤٹ تحریک کو مزید بڑھانے
اور اسکاؤٹس کی تعداد میں اضافے کے لیے صوبے بھر میں خصوصی مہم کا انعقاد کریں گے
تاحال صوبے میں اسکاؤٹس کے زیر اہتمام ریسکیو سروس کو بھی متحد کیا جائے گا تا کہ
ضرورت پڑنے پر امدادی کاموں میں حصہ بھی لیا جا سکے۔ اس بات کا فیصلہ سندھ بوائے اسکاؤٹس
ایسوسی ایشن کی طرف سے صوبائی تربیتی مرکز گلستان اسکاؤٹس میں ہونے والی ڈسٹرکٹ
سیکرٹریز کانفرنس میں کیا گیا جس کی سربراہی نائب صوبائی کمشنر حسن فیروز نے کی
جبکہ مہمان خصوصی انٹر بورڈ کے چئیرمین پروفیسر انوار احمد زئی تھے۔ اس کانفرنس
میں سندھ کے 35 سے زائد ڈسٹرکٹ سیکرٹریز
اور اسکاؤٹ لیڈروں کے علاوہ ملک بھر سے اسکاؤٹس نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس
میں ریسکیو سروس ٹیم کے قیام ، اس کی تربیت اور دیگر معاملات کی تفصیلات سے آگاہ
کیا گیا۔ ٹریننگ و سرگرمیوں کے حوالے سے
بات چیت اور آئندہ
سال کے لئے نئے پروگرام کی ترتیب بھی اس کانفرنس کا حصہ رہی۔