میانوالی---جیولرز شاپ سے 30لاکھ مالیت کا سونا اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی گئی
میانوالی(این این آئی) جیولر کی دوکان میں ڈکیتی
کی واردات نامعلوم ڈکیت رات کی تاریکی میں جیولرز شاپ میں رکھا ہوا 30لاکھ روپے
مالیت کا 110تولے سونا اور ہزاروں روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے واقعات کے مطابق
بلوخیل روڈ میانوالی شہر کے گنجان آباد ایریا میں واقع جیولرز شاپ سے نامعلوم ڈاکوﺅں
رات کی تاریکی میں دوکان مضبوط ترین آہنی تالے توڑ کر سیف کو کٹ کر تیس لاکھ روپے
مالیت کا سونا اور تیس ہزار وپے سے زائد نقدی لیکر فرار ہو گئے نامعلوم ڈاکوﺅں نے
جاتے ہوئے دوکان کو نئے تالے لگا دیئے مذکورہ جیولرز شاپ کا مالک عمران خان علی
الصبح دوکان پر آیا تو دکوان کے تالے تبدیل تھے جس کی اطلاع اس نے تھانہ سٹی میانوالی
کو دی پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں دوکان کے تالے توڑے گئے اور دوکان میں
داخل ہوئے تو آہنی سیف کو کاٹ کر تیس لاکھ روپے مالیت کا 110 سے زائد تولے سونا تیس
ہزار روپے سے زائد نقدی ہزاروں روپے مالیت لیپ ٹاپ کمپیوٹر اور جنریٹر غائب تھے
تھانہ سٹی میانوالی نے نامعلوم ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈاکوﺅں کی تلاش
شروع کر دی ہے تاحال نامعلوم ڈاکوﺅں کا سراغ نہ مل سکا ہے-